پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آڈٹ پیراز میں سنگین خامیاں درست کرنے ہدایت

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آڈٹ پیراز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنگین خامیوں کو فوری درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین اصغر علی ترین کے زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں جی ڈی اے کی مالی اور آپریشنل مینجمنٹ میں سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا جس پر سنگین خامیوں کو درست کرنے کے لیے پی اے سی نے اہم ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے کب کھلے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

چیئرمین اصغر علی ترین نے محکمے میں آمدنی کے ذرائع کا حساب پیش کرنے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایک پیرا میں انکشاف ہوا کہ اگست 2023 کو سابق پی اے سی نے ہدایت کی تھی کہ 87 ملین روپے ڈیفالٹرز سے فوری وصول کیے جائیں لیکن اس پر تاحال کوئی عمل نہیں ہوا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ رقم کی 3 ماہ کے اندر وصولی مکمل کی جائے۔

 آڈٹ رپورٹس سے 2004 کے PC-1 کے تحت جی ڈی اے انویسٹمنٹ فنڈ قائم نہ کرنے کا انکشاف بھی ہوا۔ اس کے بجائے 1,376.92 ملین روپے ترقیاتی بجٹ سے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے منتقل کیے گئے۔ گوادر میں 2004 میں گراب ہاؤسنگ اسکیم پر 219.603 ملین روپے سرکار کے خرچ کیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹنگ گوادر میں کرنے کا اعلان

پی اے سی نے کہا کہ سرکار کی طرف سے بجٹ میں اسکیم کے لیے مختص فنڈز کو بورڈ آف گورنرز نے کس طرح کسی اور جگہ پر خرچ کیا ہے یہ رولز کی خلاف ورزی ہے۔ کمیٹی نے گوادر کے سیوریج سسٹم کو 30 اپریل 2025 تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ