اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈالرز بانڈز 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، بلومبرگ رپورٹ
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 75 سو روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
ان بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے،یہ انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر، اور کسی بھی کمرشل بینک کی برانچ میں واپس کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سیونگز نے تازہ بانڈز میں 715 ارب روپے کا ہدف حاصل کرلیا
اسٹیٹ بینک نے بانڈر خریداروں کو خبردار کیا ہے کہ آخری تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی،اس لیے ان بانڈز کو واپس کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے ضروری اقدامات کرلیں۔