پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، اسلام آباد تا لاہور موٹروے بند

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شدید دھند کے باعث اسلام آباد لاہور موٹروے بند، ملک بھر کے میدانی اور کوہستانی علاقوں میں جاری سردی کی شدید لہر والے دنوں میں مزید بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب گلگت بلتستان میں اسکردو اور آزاد کشمیر میں وادی نیلم سمیت کئی مقامات پر برفباری ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے متعدد علاقوں میں دھند آج بھی ڈیرا ڈالے رہے گی۔ جبکہ بلوچستان کےپہاڑی علاقوں میں سخت سردی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کےمطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی 13 گلگت اور لیہہ میں منفی 8، کوئٹہ، زیارت اور ہنزہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں درجہ حرارت ایک، اسلام آباد 3، لاہور 7 اور کراچی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے بند

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سالٹ رینج کلر کہار سے اسلام آباد جانے کے لیے موٹروے اب بھی کھلی ہے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے کے تمام سیکشن بند ہیں۔

شدید دھند کے باعث ایم 4 ملتان سے فیصل آباد تک بند ہے جبکہ ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp