دوسرا ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں مقرر 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 154 رنز بنا سکی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے کر پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان  پر 192 رنز بنائے۔

کپتان بابراعظم 58 گیندوں پر 101 جبکہ افتخار احمد 19 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اوپنر محمد رضوان 34 گیندوں پر 50 جبکہ فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے میٹ ہینری کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

نوجوان کھلاڑی صائم ایوب بھی بغیر کوئی رن بنائے راچین رویندرا کا شکار بنے جبکہ عماد وسیم 3 رنز بنا کر جیمز نیشم کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے 2 جبکہ راچین رویندرا اور جیمز نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ہدف میں مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز ہی بنا سکی جبکہ اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

کیویز کی جانب سے مارک چاپمین نے 40 گیندوں 65 رنز کی ناقابل شکست اننگر کھیلی مگر ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم 19 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ چیڈ بوویس 26 رنز اسکور کر کے عماد وسیم کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز ویل ینگ 9، جیمز نیشم 1 اور ڈیرل مچل 9 رنز بنا کر حارث راؤف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث راؤف نے 4 جبکہ عماد وسیم، زمان خان اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

شاندار سنچری اسکور کرنے پر کپتان بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم، راچین رویندرا، ہینری سیپلی، میٹ ہینری، کول میکونچی اور بین لسٹر شامل ہیں۔

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟