افضل خان عرف ریمبو پاکستانی اسکرین کا ایک جانا مانا نام ہے، انہیں انڈسٹری میں آئے ہوئے 3 دہائیاں بیت چکی ہیں۔ اس طویل مدت میں انہوں نے اپنے دوست یاروں سے اپنے بارے میں کبھی کچھ نہیں چھپایا۔
یہ بھی پڑھیں:نشو بیگم کے بیٹی صاحبہ کے ساتھ تعلقات کیوں کشیدہ ہوئے؟
ختم ہوتے سال 2024 میں ریمبو خبروں کی زینت بنے رہے، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار ان کا یہ تذکرہ کسی فلم یا ڈرامے کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ اس غیر معمولی کام کی وجہ سے تھا، جس نے مداحوں کے دلوں میں ان کی محبت اور بھی بڑھا دی۔
ریمبو نے رواں برس ماضی کی مشہور فلمی اسٹار نشو بیگم کی صاحبزادی اور اپنی اہلیہ صاحبہ کو ان کے حقیقی والد سے ملوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بات اس لیے بھی اہم ہے کہ صاحبہ اپنی پیدائش بلکہ اپنی شادی اور بچوں کی ماں بن جانے کے بعد بھی کبھی اپنے حقیقی والد نے نہیں ملیں تھیں۔ ان کے والد کیسے دکھتے اور کہاں رہتے ہیں؟ وہ اس بارے میں لاعلم تھیں۔ تاہم ریمبو نے اس ملاقات کا بیڑا اٹھایا اور بالاخر 40 برسوں میں پہلی بار صاحبہ اپنے حقیقی والد سے مل سکیں۔
نشو بیگم کی ناراضگی
ریمبو کی جانب سے باپ بیٹی کی اس دلوں کو جھول لینے والی ملاقات پر ریمبو کی ساس نشو بیگم اپنے داماد خاصی ناراض ہیں۔
احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے ریمبو کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔
احمد علی بٹ کے اس سوال پر کہ انہوں نے یہ ملاقات کیوں کروائی؟ ریمبو کا کہنا تھا کہ ان کے سسر نے چند بار صاحبہ سے ملنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ ہمت نہ کر سکے۔ اس کے بعد ہی انہوں نے مجھ (ریمبو) سے رابطہ کیا، جس پر میں نے اس ملاقات کا اہتمام کروایا۔
اس موقع پر ریمبو نے صاحبہ کے سوتیلے والد کی بھی تعریف کی جنہوں نے ان کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا۔