یونس خان نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل پھر جیتنے کی امید ظاہر کردی

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یونس خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور اعزاز صائم ایوب کے نام، آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں منچی پریمیئر لیگ سیزن 4 کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے محمد یونس خان نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ کارکردگی متاثر کن رہی ہے جس سے وہ پرامید ہیں کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

یونس خان نے خاص طور پر آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی زبردست کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے پاس چیمپیئنز ٹرافی میں فتح تک پہنچنے اور فتح میں قومی پرچم بلند کرنے کا ٹھوس موقع ہے۔

مزید پڑھیں:سابق کپتان یونس خان کی نئی ذمہ داریاں، کس ٹیم نے ہیڈ کوچ بنالیا؟

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں فتح کے اسٹینڈ پر پہنچ سکتی ہے اور ایک بار پھر قومی پرچم بلند کر سکتی ہے۔

سابق کپتان نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ باہمی کرکٹ سیریز کا آغاز کریں کیونکہ اس طرح کی سیریز سے نہ صرف کھیل کو فائدہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔

یونس خان نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے کمیونٹی کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا کہ وہ نئے چہروں کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:یونس خان میلبرن میں ہونے والے کرکٹ فیسٹیول کے ستاروں میں شامل

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے منچی پریمیئر لیگ کے فائنل میں سید بادشاہ کلب نے مولوی لائنز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یونس خان نے تقریب کے دوران فاتح ٹیم اور دیگر شرکا میں انعامات تقسیم کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟