امریکا میں سانحہ نائن الیون کی پیشگوئی کرنیوالے شخص نے اب آئندہ 2 برس میں زمین پر خلائی مخلوق کی آمد کا اعلان کیا ہے۔
مستقبل کے بارے میں درست پیشگوئی کرکے شہرت پانے والے ’ڈیرل انکا‘ نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کا ظہور آئندہ 2 برس میں ہوگا۔ خلائی مخلوق ہمارے سیارے کو نقصان نہیں پہنچائے گی بلکہ یہ اس مصیبت زدہ سیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرے گی۔
مزید پڑھیں: گوگل اے آئی نے زمین پر خلائی مخلوق کے پوشیدہ ٹھکانوں کی نشاندہی کردی
ان کا کہنا تھا کہ میری پیش کوئی کے بعد دنیا بھر کو ہمارے سیارے سے باہر خلائی مخلوق یا ایلینز کے موجود ہونے کی تصدیق بھی ہوجائے گی۔ خلائی مخلوق دوسرے سیاروں پر رہنے والے انسانوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے آئے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ کائنات میں انسان تنہا نہیں ہے۔