بعض وزرا نہیں چاہتے مذاکرات کامیاب ہوں، شوکت یوسفزئی

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بعض وزرا نہیں چاہتے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر نیت اچھی ہو تو سب کچھ ہوسکتا ہے، ابھی ایسے حالات نہیں کہ ہم کہہ سکیں کہ ہم ایک بند گلی میں آگئے ہیں اور آگے کچھ نہیں ہے، کوئی سیاسی نظر رکھے تو کئی آپشنز ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مذاکرات کے خلاف نہیں، لیکن کہیں ہم استعمال نہ ہوجائیں، خواجہ آصف نے حکومت کو خبردارکردیا

شوکت یوسفزئی نے سینیئر لیگی رہنما اور وزیر دفاع  خواجہ آصف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں ریحانہ ڈار اسمبلی میں نہ آجائیں۔ انہوں نے خواجہ آصف کو اپنی فکر پڑی ہے، وہ اپنے ایک حلقے کی وجہ سے پاکستان کے لیے ہونے والے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام تب آئے گا جب آپ ملک کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی سے مذاکرات کریں گے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کا رونا رورہی ہے کہ ہم  حکومت کے ساتھ نہیں ہیں حالانکہ وہ ایوان صدر تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں تو مسائل حل ہوجائیں گے، رانا ثنااللہ

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سول نافرمانی جاری ہے اور اس کے جاری رہنے اور رکنے کا دارومدار مذاکرات پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کے اساسی مؤقف کی بات ہے تو اس سے بانی پی ٹی آئی کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، البتہ یورپین یونین اور برطانیہ سے جو بیانات آئے ہیں وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ہیں، اس میں کوئی لابنگ نہیں ہے۔

شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ ضلع کرم میں جنگ بندی ہوگئی ہے اور معاہدے پر ایک فریق نے دستخط کردیے ہیں جبکہ دوسرے فریق نے 2 دنوں کی مہلت مانگی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت سے مذاکرات عمران خان کی تائید سے ہی جاری رہ سکتے ہیں، سلمان اکرم راجا

دوسری جانب، شوکت یوسفزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پہلی نشست میں جو ہوا، اسے اچھی پیش رفت کہنا چاہیے، 2 جنوری کو مذاکرات کی دوسری نشست میں پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز پر بات ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی