تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجر، قانون کا اطلاق ہوگیا

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین نے یورپی ممالک میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی قرار دینے کے لیے قانون سازی کی تھی جس کا اطلاق ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چارجنگ کے جَھنجَھٹ سے چھٹکارا، 50 برس تک چلنے والی نیوکلیئر بیٹری تیار

یورپی یونین کے تمام 27 ممالک میں اب تمام نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمروں، ہیڈفونز، اسپیکر اور کی بورڈز کی ایسی چارجنگ پورٹ ہوگی کہ ایک ہی چارجز سے مذکورہ تمام چیزیں چارج ہوسکیں گی۔

یورپی یونین کے قانون کے تحت تمام کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تمام نئی ڈیوائسز میں یو ایس بی سی پورٹ کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دماغ نما چپ تیار، فون بیٹریز کی چارجنگ طویل عرصہ رہنے کے امکانات روشن

یاد رہے کہ یورپین یونین نے مذکورہ قانون 2022 میں منظور کیا تھا، جس پر عملدرآمد کے لیے تمام کمپنیوں کو 2 سال کی مہلت دی گئی تھی جو اب ختم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایپل نے اس قانون پر عملدرآمد کے لیے آئی فون 15 سیریز سے یو ایس بی سی پورٹ کو متعارف کرایا تھا، جبکہ زیادہ تر اینڈرائیڈ فونز میں پہلے ہی یوایس بی سی پورٹ استعمال کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپ کا اپنا پیمنٹ ماڈل ہونا چاہیے، فرانسیسی صدر میکرون

بال ٹیمپرنگ: پی سی بی نے فخر زمان پر پابندی عائد کر دی

6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیا پیغام دیا؟

نیب کی تاریخی ریکوری، اسپیکر قومی اسمبلی کا ادارے کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

جنوبی لبنان میں لڑائی شدت اختیار کرگئی، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا