متحدہ عرب امارات میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، پاکستانی خاتون پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جب طیارہ حادثہ میں بچ جانے والوں کو اپنے ساتھیوں کا گوشت کھانا پڑا

امارات کے ایوی ایشن حکام نے بتایا ہے کہ چھوٹے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق پرائیویٹ سیاحتی ایوی ایشن کا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا، اس طیارے کو سیاحتی مقصد کے لیے استعمال میں لایا جاتا تھا۔

ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ چھوٹے طیارے کی پائلٹ کا تعلق پاکستان سے تھا، جن کا نام فریانزا پروین تھا، جبکہ ان کے ساتھ مسافر بھارتی ڈاکٹر سلیمان طیارے میں موجود تھے۔

دوسری جانب پاکستانی قونصل خانے کے حکام نے طیارہ حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کولمبیا: طیارہ حادثہ کے 40 دن بعد جنگل سے 4 بچے زندہ مل گئے

حکام کے مطابق خاتون پائلٹ فریانزا پروین کا تعلق پاکستان کے شہر ملتان سے ہے، جن کی میت آج رات پاکستان روانہ کردی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp