پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی نے کرپشن الزامات خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سوشل ویلفیئر قاسم علی شاہ کو طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب کا نعرہ لےکراقتدارمیں آنے والی پی ٹی آئی حکومت اپنے دعوے پر کتنا عمل کرپائی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی وزیر قاسم علی شاہ کو اختیارات سے تجاوز اور کرپشن الزامات پر جواب دینے کے لیے طلب کیا ہے، صوبائی وزیر کے خلاف کرپشن کی متعدد شکایات پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کو موصول ہوئی تھیں۔
قاسم علی شاہ سے متعلق کمیٹی اپنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جمع کروائے گی،حتساب کمیٹی میں مصدق عباسی، شاہ فرمان اور قاضی انور ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شکیل خان کی برطرفی پر اختلافات نے عمران خان کو پریشان کردیا
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے رکن قاسم علی شاہ سے 6 ماہ قبل محکمہ صحت کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا جبکہ انہیں نیا قلمدان سوشل ویلفیئر کا دیا گیا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کی سفارش پر خیبرپختونخوا کابینہ سے شکیل خان کو بھی ہٹایا گیا تھا۔