بلوچستان اسمبلی: بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان اسمبلی نے سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں بینظیر کسان کارڈ کا اجرا کردیا گیا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید بے نظیر بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے لیے تعزیتی قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے ملک کے عوام کو حقوق دلانے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے کہاکہ اس ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت نے بھرپور جدوجہد کی، بینظیر بھٹو شہید پوری دنیا کی خواتین کے لیے مشعل راہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں بہت آئے اور چلے گئے، آج ذکر صرف بھٹو کا ہے، آصف زرداری

واضح رہے کہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی ہر سال 27 دسمبر کو منائی جاتی ہے، انہیں 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp