اسرائیلی جارحیت، غزہ کی 6 فیصد آبادی کم ہوگئی

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، اب تک اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی 6 فیصد آبادی کم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی غزہ: آخری اسپتال تباہ کرتے وقت اسرائیلی فوجیوں کا مریضوں، خواتین نرسوں کے ساتھ شرمناک سلوک

فلسطین کے مرکزی ادارہ برائے شماریات نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 45 ہزار484 فلسطینیوں کو قتل کیا جبکہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی جانب سے جارحیت شروع ہونے کے بعد سے تقریباً ایک لاکھ فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی چھوڑ دی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈیٹا غزہ کی کل آبادی کے تقریباً 6 فیصد کے مساوی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ سیلاب کی زد میں

دوسری جانب اسرائیلی مظالم کے ساتھ غزہ میں پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کو بارش کے پانی کا بھی سامنا ہے، رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے کیمپوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے، جس سے اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں کی زندگی مزید اجیرن ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی غزہ میں بربریت کی ایک اور انتہا، اسرائیل نے آخری اسپتال بھی خالی کروالیا، 50 شہید

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسرائیل غزہ میں محصور فلسطینیوں کو خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ کی امداد میں ’منظم طریقے سے‘ رکاوٹیں ڈال رہا ہے، کیونکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جبری طور پر بے گھر ہونے والا ساتواں فلسطینی درجہ حرارت میں کمی کے دوران ہائپوتھرمیا کی وجہ سے مرگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp