کراچی، پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم، متعدد افراد گرفتار

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں نمائش چورنگی پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے، جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمائش چورنگی میں پولیس نے مظاہرین کے کیمپ اکھاڑ دیے ہیں، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دھرنوں کی تازہ صورتحال، کون سے راستے بند ہیں اور کون سے کھول دیے گئے؟

مظاہرین نے نمائش چورنگی پر ایک گاڑی اور پولیس اہلکاروں کی 6 موٹرسائیکلیں جلادی ہیں، مظاہرین نے ایک پولیس چوکی بھی نذرآتش کردی ہے۔

مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں، مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں نے 3 دن بہت بھگتا اب سختی کریں گے، پولیس چیف

’منظم انداز سے سندھ حکومت نے حالات خراب کیے‘

مذہبی جماعت کے رہنما علامہ مبشر حسن کا کا کہنا ہے کہ، پولیس نے دھرنے کے شرکا کی موٹر سائیکلوں کو جلایا، پولیس نے دھرنے میں لگے عوامی املاک ٹینک اور ساونڈ سسٹم کو آگ لائیں، منظم انداز سے سندھ حکومت نے حالات خراب کیے، پر امن دھرنوں پر تشدد کے تمام واقعات میں سندھ پولیس ملوث ہے.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سندھ حکومت کے نمائندوں نے ہم سے ملاقات کی، وفد میں وقار مہدی، سیعد غنی،مرتضیٰ وہاب، پولیس کمشنر سمیت دیگر حکومتی ارکان شامل تھے، حکومتی وفد نے ہمارے پر امن احتجاج کی حمایت کی اور شرکا سے اظہار یکجہتی کیا۔

’آج صبح سے سندھ حکومت نے پر امن احتجاج پر مجرمانہ کارروائیاں شروع کر دیں، پولیس گردی کے تمام واقعات کی ذمہ داری سندھ حکومت، وقار مہدی، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اور جاویڈ اوڈھو پر عائد ہوتی ہے، سب مجرمانہ اقدامات وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں مذہبی جماعت  کے کارکنان نے پارا چنار کے متاثرین کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے دھرنا دے رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟