وفاقی حکومت نے سال نو پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟
وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں کیا ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے؟
اس سے قبل 15 دسمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔