انٹرنیٹ بندش غیر قانونی ہوتی تو حکومت اس کا حکم کیوں دیتی، پی ٹی اے کا قائمہ کمیٹی کو جواب

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام سے کہا ہے کہ اگر ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کی قانون میں گنجائش نہ ہوتی تو پھر حکومت اسے اس کا حکم کیوں دیتی۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹرپلوشہ خان کی زیرصدارت بدھ کو منعقد ہوا جس میں  وزارت آئی ٹی اور  پی ٹی اے حکام نے انٹرنیٹ سروس میں خلل پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی بندش، سال 2024 فری لانسرز کے لیے کیسا رہا؟

اجلس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ قانون میں نہیں لکھا تو آپ انٹرنیٹ کیسے بلاک کر سکتے اس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے کہا کہ رولز میں لکھا ہے کہ وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دے سکتا ہے اور اگریہ غلط ہے تو حکومت 9 سال سے ہم سے انٹرنیٹ کیوں بند کرواتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تاریخ اور وقت بتاسکتا ہوں کہ کب کب انٹرنیٹ بند ہوا اور سپریم کورٹ کےحکم پر انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا اپلیکیشنز بند ہوتی رہیں جبکہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کےحکم پر بھی کئی بارسوشل میڈیا ایپس بند کی گئیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ آپ سب کبھی نہ کبھی حکومت میں رہے ہیں اور سنہ 2016 سے جب بھی وزارت داخلہ کا خط آتا ہے انٹرنیٹ بند کیا جاتا ہے اور یہ پریکٹس میرے آنے سے پہلے سے چلی آرہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کے لحاظ سے ہم 97 ویں نمبر پر ہیں اور یہاں 7 سب میرین کیبلز آرہی ہیں۔

مزید پڑھیے: موبائل فون و انٹرنیٹ سروس کی بندش، شہریوں کو کن مشکلات کا سامنا؟

انہوں نے سوشل میڈیا مواد کی شکایات سے متعلق بتایا کہ پی ٹی اے کو روزانہ سوشل میڈیا مواد کی 500 شکایات موصول ہوتی ہیں اور پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مواد بلاک کرنے کی درخواست کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 80 فیصد مواد بلاک کردیتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا کمپنیاں 20 فیصد مواد کو بلاک نہیں کرتی ہیں۔

انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے غلط اعدادوشمار پیش کیے گئے، سیکریٹری آئی ٹی

اس موقعے پر سیکریٹری آئی ٹی نے انکشاف کیا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے غلط اعداد و شمار پیش کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش، فری لانسرز کو کتنا نقصان ہوا؟

سیکریٹری آئی ٹی کے مطابق یہ کہا گیا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا جو کہ غلط ہے اور اس طرح کے تصور سے بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp