کہیں آپ یہ خطرناک چیزیں گوگل تو نہیں کر رہے؟

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل کسی بھی چیز کی معلومات تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے تاہم بعض اوقات صارفین بغیر سوچے سمجھے اس پر ایسی چیزیں سرچ کرنا شروع کر دیتے ہیں جو ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی تحقیق کے مطابق گوگل صارفین مندرجہ ذیل پانچ چیزوں کو سرچ کرنے سے اجتناب کریں۔

بیماری کی علامات
اگر آپ کو کوئی بیماری لاحق ہے یا ایسی علامات محسوس کریں جس سے آپ کو بیماری کا خدشہ ہو توانہیں گوگل کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

گوگل پر موجود بے تحاشہ معلومات کوئی مدد تو نہیں کر سکے گی تاہم آپ انہیں دیکھ کر مزید پریشان ہو سکتے ہیں۔

گوگل پر معمولی علامات کو لے کر ڈھیروں بیماروں کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جسے صرف ایک ماہر ڈاکٹر ہی سمجھ سکتا ہے لہذا علامات کو سرچ کرنے سے بہتر ہے کہ آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں اور ان کی ہدایت کے مطابق علاج کرائیں۔

بم بنانے کی ترکیب
ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ جرائم، منشیات، بم یا کسی قسم کا ہتھیار بنانے سے متعلق گوگل پر معلومات تک رسائی آپ کو ناگہانی مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔

سیکیورٹی ایجنسیاں اس طرح کی سرچز کی تلاش میں رہتی ہیں اور آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ان کے ڈیٹا بیس میں آ سکتا ہے جس سے آپ نا چاہتے ہوئے بھی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

کینسر
دنیا میں مختلف نوعیت کی بیماریاں پائی جاتی ہیں جن میں سے بعض کی علامات معمول کی بیماریوں جیسے کھانسی، زکام جیسی محسوس ہوسکتی ہیں۔

بعض لوگوں کو کمزوری محسوس ہو، یا چکر آ رہے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ وہ کسی معالج کو دکھائیں کیونکہ اگر یہ علامات گوگل کریں گے تو ان علامات کے لحاظ سے گوگل آپ کو کینسر جیسی موضی بیماری کی بھی تشخیص کر سکتا ہے۔

خطرناک جانور
دنیا بھر میں کئی خطرناک جانور پائے جاتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان میں سے چند آپ کے خطے میں بھی موجود ہوں۔

کوشش کریں کہ ان جانوروں سے متعلق گوگل کی مدد نہ لیں کیونکہ ان کے خوف سے آپ سفر کرنے سے ڈریں گے اور آپ کے معمول کے کام متاثر ہوں گے۔

اپنا نام
گوگل پر اپنا نام ڈھونڈنے سے بھی گریز کریں، کیونکہ اگر آپ اپنا نام گوگل کریں گے تو اس کے ڈیٹا بیس میں موجود آپ کی پرانی تصاویر اور معلومات سامنے آ جائیں گی جو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لئے زیادہ خوش گوار ثابت نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں