معروف یوٹیوبر مسٹربیسٹ نے منگنی کر لی، تصاویر وائرل

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی۔

مسٹر بیسٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ جن میں یوٹیوبر کو گھر والوں کی موجودگی میں اپنی گرل فرینڈ تھیا بوائسن  کو پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسٹر بیسٹ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’لڑکے نے یہ کر دکھایا‘۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردہ تصاویر میں مسٹر بیسٹ گھٹنوں کے بل بیٹھے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرتے نظر آئے اور ان کی گرل فرینڈ کو خوشی سے پرپوزل قبول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں تھیا بوائسن نے اپنی منگنی کی ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی بھی دکھائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MrBeast (@mrbeast)

منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد مسٹر بیسٹ کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ نے گیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کے ساتھ 2 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر 2024ء کو منگنی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل