پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں، نیلم منیر کی مایوں کی تصاویر وائرل

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیلم منیر پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 7.7 ملین فالوورز ہیں، نیلم منیر کے قابل ذکر ٹیلی ویژن ڈراموں میں، قید تنہائی، اشک، قیامت، دل نواز، بکھرے موتی، محبت داغ کی صورت، کہیں دیپ جلے، دل موم کا دیا، احرام جنون اور خمار شامل ہیں، جبکہ ان کی ہٹ فیچر فلموں میں رانگ نمبر اور چکر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کاسمیٹک سرجری کرانے والی اداکاراؤں کے بارے میں نیلم منیر نے کیا کہا؟

نیلم منیر اب پیا گھر سدھارنے جارہی ہیں اور مایوں سے ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

ادکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی مایوں کی تقریب کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں نیلم منیر کو خوبصورت پیلے کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے، ان تقریبات میں نیلم نے حارث شکیل کا تیار کردہ خوبصورت پیلے رنگ کا کامدانی پشواز پہنا، ان کا لباس سونے کے کام سے مزین تھا۔

ایک تصویر میں نیلم منیر والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں، اداکارہ کی مایوں کے موقع پر کروائے گئے خوبصورت فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

 یاد رہے کہ ماڈل نیلم منیر سے متعلق گزشتہ سال نومبر میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ دسمبر 2024 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، تاہم ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وضاحت کی تھی اور بتایا تھا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضا علی کے ساتھ کس نے بدسلوکی کی؟ انہوں نے خود بتا دیا

اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی سے تعلقات میں ہیں یا ان کی زندگی میں کوئی شخص آنے والا ہے یا پھر ان کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟ تو اداکارہ نے نفی میں جواب دیا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

نیلم منیر نے مختصر جواب دیا کہ ان کا فی الحال رشتہ ازدواج میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں، مستقبل میں دیکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟