لیجنڈری اداکارعمرشریف کے ساتھ اسٹیج شو کرنے والے 57 سالہ مہتاب علی ان دنوں معاشی تنگ دستی دور کرنے کے لیے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر کھانے کا اسٹال چلارہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اسٹیج شو میں عمرشریف کے ساتھ گانا گایا تھا، اس کے بعد کچھ اور شوز بھی کرتے رہے لیکن وہ پزیرائی نہیں ملی جس کے وہ حق دار تھے۔
مہتاب علی نے یوٹیوب اور سوشل میڈیا کا سہارا لینے کی بھی کوشش کی لیکن وہاں بھی وہ کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعد مجبور ہو کر انہوں نے ٹھیلا لگایا، جس سے وہ اپنے گھر کا خرچ چلاتے ہیں، مزید تفصیل کراچی سے وقاص خان کی اس رپورٹ میں ملاحظہ کریں۔