کرم کو اسلحہ اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا، فریقین 15 دن میں لائحہ عمل دیں گے، بیرسٹر سیف

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ کل کرم جانے والے قافلے کے سفری اور حفاظتی انتظامات جاری ہیں۔ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کرم کو اسلحہ اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا اور اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین 15 دن میں مربوط لائحہ عمل دیں گے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ کرم میں اسلحے کی آزادانہ نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ اسلحہ خریدنے کے لیے کرم میں چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ معاہدے کے مطابق کرم میں فریقین کے ہرقسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہوگی، پہلےسے موجود بنکرز ایک ماہ میں ختم کیے جائیں گے اور بنکرز گرانے کے بعد لشکر کشی کرنے والے فریق کو دہشتگرد سمجھ کر کارروائی کی جائےگی۔

مزید پڑھیں: کرم میں متحارب فریقین کس بات پر متفق ہوئے؟ مسودہ سامنے آگیا

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ پر کل سے قافلہ چلانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اور سڑکوں پر رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضلع کرم کی صورتحال پر کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے 50 نشستوں میں گفت و شنید کی اور تمام فریقین نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے