لاہور ٹریفک پولیس کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگانے کا اختیار مل گیا ہے۔ چیف ٹریفک پولیس نے ہر سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر کو ہتھکڑیاں ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ میں ملوث ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے اور اب نئے اختیارات ملنے کے بعد قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہتھکڑی لگا کر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
اختیارات ملنے کے بعد لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جس میں ٹریفک وارڈن ایک شہری کو غیر قانونی پارکنگ کرنے پر ہتھکڑی لگاتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد: ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سمیت تمام شاہراؤں پر ٹریفک بحال
حکام کی جانب سے نئے احکامات کی روشنی میں ٹریفک وارڈنز کے لئے ہتھکڑیوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانا اور شہر میں غیرقانونی پارکنگ اور ڈرائیونگ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر تجاؤزات بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔