وزیراعظم نے سستی بجلی کے لیے ریفارمز کا بڑا پیکیج منظور کرلیا، احسن اقبال

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سستی بجلی کے لیے انرجی سیکٹرز میں ریفارمز کا بڑا پیکیج منظور کیا ہے جس پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بس بہت ہوگیا، اب پاکستان کی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، احسن اقبال

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مہنگی بجلی کا سامنا ہے، اس کی بڑی وجہ ہمارے سسٹم میں صلاحیت کا نہ ہونا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے انرجی سیکٹر میں ریفامرز کے لیے ایک پورا پیکیج منظور کیا ہے جس پر وزارت توانائی کام کررہی ہے، ساتھ ہی گرین انرجی پر بھی کام جاری ہے، جس میں سولر انرجی، ہائیڈرل انرجی، ونڈ اور نیوکلیئر انرجی کے منصوبے شامل ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے نیوکلیئرپاور پلانٹ کا وزیراعظم افتتاح کرچکے ہیں، یہ چین کے اشتراک سے بڑا منصوبہ ہے جو ہمیں گرین انرجی دے گا،ہائیڈرل انرجی کے جاری منصوبوں سے بھی ہمیں گرین انرجی پر منتقل ہونے میں بڑی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: قومی پیداواریت، معیار اور جدت سمٹ 2024 کا انعقاد، احسن اقبال کا افتتاحی خطاب

انہوں نے کہا کہ ہماری اپنے آپ سے کمٹمنٹ ہے کہ ہم اپنے ملک سے غربت ختم کریں گے، بھوک، جہالت، بیماری ختم کریں گے، لوگوں کو بہتر مواقع دینے ہیں، ناہمواری ختم کرنی ہے اور خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دینے ہیں، جس پر ہم صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ

پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟

صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال

زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟

ویڈیو

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟

پیرس: نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کے سونے کی چوری

کالم / تجزیہ

عمران خان شیخ مجیب کے آزار سے ہوشیار رہیں

چھوٹی، بڑی عینک اور پاکستان بطور ریجنل پاور

آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن