پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین صائم ایوب انجری کا شکار کیسے ہوگئے؟

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران پاکستان کے مایہ ناز بیٹر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بابراعظم اور صائم ایوب کے لیے اعزاز

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کو جھٹکا لگا ہے کہ اوپننگ بیٹر صائم ایوب زخمی ہوگئے ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا، جس پر انہیں سہارے سے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا ہے۔

پاکستانی بیٹر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ عبداللہ شفیق کو صائم ایوب کی جگہ متبادل کھلاڑی کے طور پر فیلڈنگ کے لیے بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور اعزاز صائم ایوب کے نام، آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد

یاد رہے کہ پروٹیز ٹیم کو پاکستان کے خلاف 2میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، ون ڈے سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کیا تھا۔

3 ٹی20 میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp