فیصل آباد میں کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناعی جاری

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے پاکستانی وکیل التمش سعید اور ان کی قانونی ٹیم نے کتا مار مہم کے خلاف ایک اور حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا لائیو اسٹاک کارڈ: مویشی پالنے والے کیا فائدہ اٹھاسکتے ہیں؟

جمعہ کو جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی قانونی ٹیم نے راولپنڈی کے بعد فیصل آباد اور جھنگ میں آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی میں التمش سعید کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسی طرح کا حکم امتناعی حاصل کیا گیا تھا۔ ان کی ٹیم میں ایڈوکیٹ احمد شعیب عطا کے ساتھ ساتھ میاں احمد فاروق بھی شامل ہیں۔

مزید  پڑھیں:پاکستان کی تاریخ کے پہلے ’لائیو اسٹاک کارڈ‘ اور ’فارمر رہنمائی ایپ‘ کا اجرا

لاہور ہائیکورٹ کے وکیل اور اینیمل لا میں ماسٹرز کی ڈگری رکھنے والے التمش سعید پاکستان میں جانوروں کے قانون کے واحد استاد بھی ہیں۔ وہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پاکستان کی پہلی سرکاری طور پر تسلیم شدہ اینیمل لا کمیٹی کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں اب جانوروں کی رنگ اور نسل کی بنیاد پر رجسٹریشن ہوگی؟

آوارہ کتوں کو بڑے پیمانے پر مارنے کی مہم  طویل عرصے سے پاکستان میں ایک متنازع مسئلہ رہا ہے۔ جانوروں کے حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے میں یہ طریقہ غیر مؤثر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی