ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں دسمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایا کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں دسمبر 2024 کے دوران 35.91 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟

ادارہ شماریات کے مطابق، دسمبر 2024 میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1806.35 روپے ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 35.91 فیصد کم ہے۔

دسمبر 2023 میں ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2818.49 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بجلی اور آٹا سستا، باقی ملک کے عوام کب نکلیں گے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

نومبر 2024 کے مقابلے میں دسمبرمیں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 1.59 فیصد کی کمی ہوئی، نومبر 2024 میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp