کرم فائرنگ: امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش، صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام کے دشمن، فساد پھیلانا چاہتے ہیں، عوام شر پسند عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

شرپسند عناصر عوام کے دشمن، فساد پھیلانا چاہتے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔ شر پسند عناصر عوام کے دشمن اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ عوام شر پسند عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیں۔

امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت اور ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی افریقہ عالمی طاقتوں کے بدلتے توازن کا ٹیسٹ کیس کیوں بن گیا؟

جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان برطانیہ پہنچ گئے

بنگلہ دیش: 10 بڑے کاروباری گروپس اور حسینہ واجد خاندان کی 67 کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد ضبط

بونڈی بیچ حملہ: آسٹریلوی وزیرِاعظم کا نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

ویڈیو: بھارتی اداکارہ ہجوم میں پھنس گئیں، بمشکل محفوظ مقام تک پہنچایاگیا

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی