دانیا انور کی زندگی کے تلخ حقائق، دوبارہ شادی کا ارادہ کیوں کیا؟

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ دانیا انور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا دوبارہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ایک اچھا شخص ملنے اور بیٹی کے اصرار پر یہ ارادہ بدل دیا اور دوسری شادی کر لی، جس سے زندگی میں سکون مل گیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران دانیا انور نے اپنی پہلی شادی، طلاق اور دوسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی جو کہ 6 سال کے عرصے تک جاری رہی۔ تاہم ان کے پہلے شوہر منشیات کے عادی تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کا رویہ بھی انتہائی سخت ہوتا گیا۔

دانیا انور نے کہا کہ ان کا پہلا شوہر ان پر تشدد اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا اور ان کی توہین کرتا تھا، جس کی وجہ سے انہیں پہلے شوہر کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کرنا پڑا۔

دانیا انور نے کہا کہ علیحدگی کے باوجود انہوں نے اپنے دونوں بچوں کو اپنے والد کا احترام کرنے پر زور دیا کیونکہ میں ان کے دلوں میں نفرت پیدا نہیں کرنا چاہتی۔

دانیا انور نے وضاحت کی کہ طلاق کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے دوبارہ شادی کرنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ان کی جلد ہی ایک اچھے شخص سے ملاقات ہو گئی اور ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے 2 سال تک ایک اچھا تعلق جاری رہا۔

دانیا انور نے بتایا کہ ان کی دوسری شادی نہ صرف ان کی خوشی کے لیے تھی بلکہ ان کے بچوں کی بہتری کے لیے بھی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اب 37 سال کی ہیں اور اپنی زندگی میں امن اور خوشی محسوس کرتی ہیں۔ ان کے سسرال والے رہنمائی اور مدد کا ایک بڑا ذریعہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دانیا انور نے اس سے قبل ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ وہ معروف اداکار ندیم بیگ کی بہو اور فرحان بیگ کی اہلیہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی