اداکارہ نیلم منیر کے شوہر کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اتوار 5 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہایت خوش نظر آرہی تھیں، نیلم منیر نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کے روایتی عرب جبے یا ثوب میں ملبوس تھے۔

شادی کی تقریبات دبئی میں منعقد کی گئیں، 2 روز پہلے اداکارہ نے اپنی مایوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، لیکن انہوں نے شادی کے روز تک مداحوں کو اپنے شوہر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔ درحقیقت، نیلم منیر نے اب بھی اپنے شوہر کے بارے میں خود نہیں بتایا بلکہ یہ تفصیلات یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر پیا دیس سدھار گئیں، دبئی سے تصاویر جاری

یاسر شامی نے ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے اور وہ دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرتے ہیں۔ یاسر شامی نے مزید بتایا کہ نیلم منیر اور محمد راشد کی پسند کی شادی ہے جو دراصل گزشتہ ماہ دبئی میں ہوئی تھی، شادی کا شوٹ اب ریلیز کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

یاسر شامی نے نیلم منیر کے شوہر کی دبئی پولیس میں ملازمت کے حوالے سے مزید بتایا کہ اگر دبئی پولیس کے اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخواہ 13 ہزار درہم ( پاکستانی 10 لاکھ روپے) ہوتی ہے، اگر دبئی کے پولیس اہلکاروں کا تجربہ 5 سے 8 سال ہو تو ان کی تنخواہ 13 ہزار سے 18 ہزار درہم (13 سے 14 لاکھ پاکستانی روپے) ہوتی ہے اور اگر  دبئی پولیس اہلکاروں کا تجربہ 8 سے 10 سال کا ہو تو ان کی تنخواہ 22 ہزار درہم (16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے) تک ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں، نیلم منیر کی مایوں کی تصاویر وائرل

یوٹیوبر یاسر شامی نے کہا کہ دبئی پولیس کے اہلکار سے شادی کے بعد نیلم منیر کو اب وہاں کے شاپنگ مالز میں بڑا ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عموماً دبئی میں شادی کرنے والی خواتین کو وہاں کی شہریت نہیں دی جاتیم بلکہ اس کے بجائے انہیں وہاں کا گولڈن ویزہ فراہم کیا جاتا ہے جو دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر مستقبل میں شہریت میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے، تاہم ان کے بچوں کو دبئی کی شہریت ملتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp