بھارت کو شدید دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے

اتوار 5 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلیے۔ چین نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصے شامل کرکے 2 نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ مودی حکومت سیخ پاہے اور بھارتی وزارت خارجہ نے جمعہ کو بیجنگ کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

چین نے لداخ کے متنازع علاقے میں اپنی حدود کو وسعت دیتے ہوئے ہوتان پریفیکچر میں 2 نئی کاؤنٹیوں کا قیام عمل میں لایا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق ہیآن کاؤنٹی اور ہیکانگ کاؤنٹی چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد قائم کی گئی ہیں۔ ان کاؤنٹیوں میں اکسائی چن کا ایک بڑا حصہ شامل کیا گیا ہے، جسے بھارت اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: 4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

بھارتی حکومت نے پیشرفت پر شدید اعتراض کرتے ہوئے بیجنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جسوال کے مطابق ‘ہوتان پریفیکچر میں 2 نئی کاؤنٹیز کے کچھ حصے لداخ میں آتے ہیں۔ چین کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔

چینی دفاعی ترجمان نے دسمبر 2024 میں کہا تھا کہ چین سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے تیار ہے۔ تاہم، اس نئے اعلان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، چین کے اس اقدام سے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے واویلا خطے میں اس کی بالادستی کے خواب کو لگے دھچکے کا ردعمل ہے۔ ماہرین کے مطابق چین کبھی بھی ایسا قدم نہیں اٹھاتا جس میں اسے کسی قسم کا شک یا شبہ ہو اور اس پیشرفت کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پولیس  آپریشن، واٹر کینن کا استعمال، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی دھرنا ختم

حجاب تنازع: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف لکھنؤ میں مقدمے کی درخواست دائر

’کہیں اور تو نہیں چھوا‘، حجاب کھینچنے پر غیر ذمہ دارانہ بیان، عوام میں غم و غصہ

ٹرمپ نے مزید 7 ممالک پر مکمل سفری پابندی عائد کر دی، شام بھی شامل

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں