ٹیکنالوجی کے ٹائیکون ارب پتی ایلون مسک نے تصدیق کی ہے کہ’ اسٹار لنک‘ نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کے لیے درخواست دی تھی لیکن وہ حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کے اسٹار لنک سے پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز کے ساتھ پاکستان مستقبل میں ’چھلانگ‘ لگا سکتا ہے، جہاں ہر شہری کو رابطہ قائم کرنے اور ترقی کرنے کا موقع ملے گا، برائے مہربانی اسٹار لنک کو پاکستان کے ’بہتر کل‘ کے لیے پل کا کردار ادا کرنے دیں۔
پاکستانی صارف کے جواب میں ایکس اور الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیسلا کے مالک ارب پتی ایلون مسک نے لکھا کہ ’ ہم حکومت کی جانب سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں‘
ارب پتی ایلون مسک نے تصدیق کی ہے کہ اسٹار لنک نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کے لیے درخواست دی تھی لیکن وہ حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایلون مسک کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ کمپنی ابھی تک پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کیوں نہیں کرسکی؟
بعد ازاں ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک دوسری پوسٹ میں صارف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے اسٹار لنک کی منظوری دے دی ہے۔
صارف نے لکھا کہ ’ پاکستان میں تبدیلی کے لیے آپ کی جانب سے انٹرنیٹ سروس لانے کا بہترین وقت ہے۔ لاکھوں لوگ رابطے، تعلیم اور مواقع کے منتظر ہیں جس کے لیے ’اسٹار لنک‘ بہتر موقع فراہم کر سکتی ہے اس لیے برائے مہربانی پاکستان میں ’اسٹار لنک‘ کی انٹرنیٹ سروسز کے اجرا میں تیزی لائیں۔
ایلون مسک کی جانب سے پاکستان میں اسٹار لنک لانچ کرنے کے ارادے کی تصدیق ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب 2024 میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان سرفہرست ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کی اسٹار لنک پاکستان آ رہی ہے؟
ایک آزاد وی پی این تجزیہ کار کے مطابق گزشتہ سال عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی بندش 88,788 گھنٹے تک جاری رہی جس کی وجہ سے 7.69 بلین ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 1.62 ارب ڈالر کے نقصانات کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، اس کے بعد میانمار (1.58 ارب ڈالر) اور سوڈان (1.12 ارب ڈالر) کا نمبر ہے۔