پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے طلبہ سے بھاری فیسیں لینے والے نجی میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی کا ارادہ کرلیا ہے؟
ایم بی بی ایس کے لیے آن لائن درخواستیں 6 سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈینٹل کالجوں کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی جبکہ بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے بتایا کہ امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے۔