نجی کمپنی کو ٹیکس ریفنڈ پر سماعت کا موقع دیا جائے : صدر نے ایف بی آر کی اپیل مسترد کردی

اتوار 16 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نجی کمپنی کو ٹیکس ریفنڈ کے معاملے میں سماعت کا موقع دینے کی ہدایت کی ہے۔ صدر نے ایف بی آر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹیکس محتسب کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’نجی فوڈ کمپنی کے ریفنڈ کے معاملے میں قانون کے مطابق سماعت کا موقع فراہم کرے۔ کمپنی نے 5 سے 8 سال کی تاخیر کے بعد ریفنڈ کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ٹیکس محتسب کے فیصلے کے خلاف ایف بی آر کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی فوڈ کمپنی نے 2020 میں لارج ٹیکس پیئرز آفس، کراچی میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت ریفنڈ کلیمز فائل کرنے میں تاخیر پر معافی کی درخواست کی تھی۔ کمپنی میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے گذشتہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں 88.5 ملین روپے کے سیلز ٹیکس کی رقم کا دعویٰ ایڈجسٹ نہیں کیا گیا تھا۔

کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق، اصل رقم کی واپسی سے انکار نہیں کیا جا سکتا خواہ رقم کی واپسی کی درخواستیں تاخیر سے دائر کی جائیں۔ آئین کے تحت کسی بھی شخص کو ماورائے قانون جبری طور پر جائیداد سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ’تسلیم شدہ اصول ہے کہ جو غلط طریقے سے لیا جائے اسے واپس کرنا ریاست کا فرض ہے۔ اگر ایک فریق نے غلطی سے دوسری پارٹی کو کچھ رقم ادا کی جو قانون یا معاہدہ کے تحت واجب الادا نہیں تو اس واپس کرنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp