باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے اور ویڈیو بنانے پر یورپی سیاح گرفتار

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی میں پولیس نے ایک باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے اور ویڈیو بنانے پر یورپ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے ایک گروپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پش آیا تھا جب ایک باحجاب خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے کھانا کھا رہی تھیں۔

اس موقع پر چند غیر ملکی سیاحوں نے بلا اجازت خاتون کی ویڈیو بنائی اور انہیں تضحیک کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ ویڈیو بعد میں انٹرنیٹ پر شئیر کی گئی اور جلد ہی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے سیاحوں کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

دبئی پولیس نے سیاحوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سیاح بداخلاقی اور مقامی اقدار کی پامالی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے مں ملوث سیاحوں کی گرفتاری تمام شہریوں کے مذاہب، عقائد اور نظریات کو احترام دینے کے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp