بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کےضلع بیجاپور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر باغیوں نے بم حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیش سے ملنے والی سرحدوں پر مانیٹرنگ بڑھانے کا اعلان

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہلاک سیکیورٹی اہلکار نارائن پور، دانتے واڈا اور بیجاپور میں آپریشن کے بعدواپس آرہے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جس میں دونوں طرف سے لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی بہت سی ریاستیں مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے تنگ ہیں، بھارت میں آئے روز فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں بے گناہ لوگ جان سے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں منی پور، بھارتی پولیس کے ساتھ تصادم میں 10 کوکی باغی ہلاک، 1 اہلکار زخمی

چھتیس گڑھ میں ہونے والا حملہ بھی بھارت میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘