پیپلز پارٹی کا حکومتی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنے کا فیصلہ، اراکین کو اہم ہدایات جاری

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے حکومتی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے اراکین کو تفصیلی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں حکومت کی غیر مؤثر اور ناقص پالیسیوں پر تنقید کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی سنیں:ن لیگ و پیپلز پارٹی کے بیچ اصل تنازع کیا اور تعلقات کتنے خراب، قمر زمان کائرہ نے تفصیل بتادی

پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور پیپلز پارٹی نے حکومت کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے رہنماؤں کو حکومت کے فیصلوں پر عوامی طور پر تنقید کرنے کا اختیار دے دیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اس کی پالیسیوں کو خاص طور پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں چیلنج کریں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے ارکان کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں جن میں انہیں حکومت کی غیر مؤثر اور ناقص پالیسیوں پر تنقید کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی کا شہباز حکومت پر آئین شکنی کا الزام، وجہ کیا بنی؟

پارٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کے اقدامات پر خاموش رہنا خاموش منظوری کے طور پر دیکھا جائے گا، اس طرح پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نقصاندہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اہم معاملات پر خاموشی سیاسی نقصان کا باعث بن سکتی ہے اور حکومت کے ناقص فیصلوں کی ذمہ داری ممکنہ طور پر اتحادی پارٹی پر بھی عائد ہوتی ہے۔ قیادت حکومت کی ناکامیوں سے پارٹی کا امیج خراب کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے ’بنا مشاورت‘ فیصلوں پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے اپنے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو وفاقی حکومت کی حکمت عملی میں موجود خامیوں پر توجہ مرکوز کرنے اور سیاسی میدان میں ان سے کھل کر نمٹنے کا ٹاسک بھی دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا یہ اقدام ایک اہم تبدیلی کے علاوہ دونوں حکمران اتحادی جماعتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی اور اثر و رسوخ کی بڑھتی ہوئی لڑائی کی نشاندہی کرتاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp