جاپان میں موٹرسائیکل کے سائز کی مچھلی کتنے ین میں نیلام ہوئی؟

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان میں ایک بلیو فن ٹونا مچھلی، جس کا سائز تقریباً موٹر سائیکل کے برابر ہے، 1.3 ملین ڈالر (تقریباً 36 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار  پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی ہے۔

جاپانی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کے مطابق ٹوکیو کی  مشہور تویو سو مچھلی مارکیٹ میں 5 جنوری کو ہونے والی  یہ نیلامی نئے سال کی سب سے مہنگی نیلامیوں میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک مچھلی جو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی کا باعث بن گئی

رپورٹ کے مطابق مشیلن اسٹار یافتہ ریستوران اونودیرا گروپ نے 608 پاؤنڈ (276 کلوگرام) وزنی مچھلی پر 1.3 ملین ڈالر کی بولی لگائی، یہ بولی جاپان کی دوسری سب سے بڑا نیلامی کا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 2019 میں

278 کلوگرام وزنی ٹونا مچھلی 3.1 ملین ڈالر (تقریباً 86 کروڑ 33 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی تھی۔

یہ قیمتی ٹونا مچھلی جاپان کے شمال مشرقی علاقے اومہ کے ساحل سے 73 سالہ ماہی گیر ماساہیرو تاکیوچی نے پکڑی، انہوں نے کہا ’مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے لیکن میں فکر بھی ہوں کہ میں کب تک ایسی مچھلیاں پکڑ سکوں گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: برازیل کی شارک مچھلیاں بھی کوکین کی شوقین

یاد رہے کہ بلیوفن  ٹونا مچھلی دنیا کی سب سے بڑی ٹونا مچھلی ہے، یہ مچھلی 40 سال تک زندہ رہ سکتی ہے اور یہ 10 فٹ لمبی ہوسکتی ہے۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ  کے مطابق یہ مچھلی دنیا بھر کے سمندروں میں نقل مکانی کرتی ہے اور اس کا وزن ایک ہزار 500 پاؤنڈز تک پہنچ سکتا ہے۔ دوسری طرف غیر قانونی شکار کی وجہ سے ان کی آبادی شدید خطرے میں بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp