افغان دستکاری کے شاہکار خواتین کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرسکتے ہیں؟

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشتون تہذیب و تمدن، ثقافت، اوڑھنا بچھونا اور پہناوے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ ان ثقافتی رنگوں کو کوئٹہ میں ایک چھت تلے جمع کرکے خواتین کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرنے سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں مختلف سجاوٹی اشیا، ملبوسات، چادروں اور دیگر ضروری سامان کے اسٹالز سجائے گئے۔ اسٹال پر موجود خواتین نے نہ صرف اپنے ہنر کا بھرپور مظاہرہ کیا بلکہ ان اشیا سے کاروبار کا آغاز بھی کردیا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ ہزارہ نے بتایا کہ افغان معاشرے میں خواتین کا باہر نکلنا معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن افغان خواتین ہنر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ جو عورت بھی گھر سے باہر نکلتی ہے وہ اپنے ہنر کا مکمل مظاہرہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد دنیا کو یہ باور کراتا ہے کہ خواتین صرف چاردیواری میں کام کرنے کے لیے نہیں پیدا ہوئیں بلکہ اگر وہ اپنے ہنر کو منفرد انداز میں پیش کریں تو یہ ان کے لیے کاروبار کا ایک بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔

تقریب میں شریک حسن بٹ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغان ثقافت جہاں منفرد ہے وہیں اس کے رنگ بھی نرالے ہیں۔

مختلف اسٹالز پر سجائی گئی سجاوٹی اشیا، ملبوسات اور چادریں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ یہ خواتین ہنر سے بھرپور ہیں، تاہم حکومت کو ان مہاجر خواتین کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کے ہنر سے متعلق مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp