مدینہ منورہ میں عود اور صندل کے درخت لگانے کا منفرد منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور معیشت کو فروغ دینا ہے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کے ماحول دوست گرین انیشیٹو کا حصہ ہے، جس کے تحت سبزہ بڑھانے، ہوا کے معیار کو بہتر بنانے، اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی درآمد، سعودی عرب نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل سروس متعارف کروا دی
یہ منصوبہ مدینہ منورہ کی قدرتی ماحولیات کو مزید بہتر بنائے گا اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عود اور صندل کے درخت خوشبودار پیداوار کے لیے مشہور ہیں، جن کی عالمی منڈی میں زبردست مانگ ہے۔ اس سے ماحول دوست سیاحت کو فروغ ملے گا اور معیاری مصنوعات کی برآمد سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔
زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے در وا کرنے والا یہ منصوبہ قدرتی وسائل کے بہترین استعمال کے ذریعے ماحول اور معیشت دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن: کس ادارے کی کیسی کارکردگی رہی؟
عود اور صندل کے درختوں کا یہ شاندار منصوبہ مدینہ منورہ کو ایک مثالی ماحولیاتی اور معاشی مرکز میں تبدیل کرنے کی جانب اہم قدم ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ہوگا۔