بابر اعظم کے نام بڑا اعزاز: بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

اتوار 16 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بابر اعظم نے بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابراعظم نے بطور کپتان 68 میچوں میں 42 جیتے ہیں۔

بابر اعظم نے بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے بطور بھارتی کپتان 72 میں سے 41 میچ جیتے تھے۔

بابر نے اب بطور کپتان 68 میچوں میں 42 فتوحات حاصل کی ہیں اس طرح وہ انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن اور افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے بطور کپتان 42 فتوحات حاصل کی ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ 76 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 40 فتوحات کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دی جس کے بعد بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

پاکستان کے 28 سالہ کپتان کے پاس کیویز کے خلاف سیریز کے بقیہ 3 ٹی 20 میچز میں جیت حاصل کر کے سب سے کامیاب کپتان بننے کا موقع ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی پیر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp