بالی ووڈ اسٹار سلمان خان میری نقل کرتے تھے، گلوکار حسن جہانگیر

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار حسن جہانگیر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ان کے اسٹائل کو کاپی کیا کرتے تھے۔

گلوکار حسن جہانگیر نے حال ہی میں عدنان فیصل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیریئر، مشہور گانوں اور فیشن کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر شرٹ اتارنے کا مختلف انداز انہوں نے متعارف کرایا جسے بعد میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت دیگر اداکاروں نے بھی کاپی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘، سلمان خان کیساتھ تعلق پر سنگیتا بجلانی نے خاموشی توڑ دی

ان کا کہنا تھا کہ وہ 80 کی دہائی میں اسٹار تھے اور اسٹیج پر شرٹ اتارکر تماشائیوں کی جانب پھینک دیتے تھے۔ سلمان خان نے کافی بعد میں ڈیبیو کیا اور پھر یہی انداز اپنایا۔ گلوکار نے کہا کہ وہ آج بھی ان سے زیادہ فٹ نظر آتے ہیں۔

حسن جہانگیرنے بتایا کہ وہ اپنے عروج کے زمانے میں نئے کپڑوں کے ڈیزائن تلاش کرتے تھے جو انہیں عام بازار سے نہیں بلکہ لنڈا بازار سے ملتے تھے۔ جب وہ یہ کپڑے پہنتے تھے تو وہ مشہور ہو جاتے تھے جسے لوگ بعد میں کاپی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر لانچ کیوں ملتوی ہوا؟

واضح رہے کہ حسن جہانگیر کا گایا ہوا گانا ’ہوا ہوا‘ دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ وہ پاکستان کی موسیقی میں ایک نیا اندازاوراسٹائل لائے۔’ہوا ہوا‘ نے پاکستان میں ہی نہیں سرحد کے اس پار بھی ہر کسی کو دیوانہ بنادیا تھا۔ حسن جہانگیر کے اس گانے کی شہرت جب چاروں طرف پھیلی تو فلمی جرائد اور اخبارات میں ان کے انٹرویوز شائع ہونے لگے۔

’ہواہوا‘کو بالی ووڈ کی مختلف فلموں میں نقل کیا گیا۔ امیتابھ بچن اور گووندا سمیت کئی سپراسٹارز پر یہ گانا فلمایا گیا۔ اسے بالی ووڈ کے مختلف گلوکاروں نے بھی اپنی آواز میں گایا۔ حسن جہانگیر کو ’ہوا ہوا‘ نے 17برس کی عمرمیں سپراسٹار بنادیا تھا۔ آج بھی یہ گانا دنیا بھر میں ان کی پہچان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘