پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو میں تبدیلی کردی گئی۔
پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو گوادر میں ہونا تھی، تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ ڈرافٹنگ 13 جنوری کو لاہور میں ہوگی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ڈرافٹنگ کے وینیو کی تبدیلی لاجسٹک مسائل کے باعث کی گئی ہے۔