سعودی عرب کے شہر جدہ میں ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کے موقع پر ’ویمن ان سنیما‘ کی تقریب میں معروف بالی وڈ سٹار پریانکا چوپڑا سنہری زرد لباس زیب تن کیے شاندار انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور دیگر فلم انڈسٹریوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں اور شوبز شخصیات بھی شریک تھیں جن میں جیسکا ایلبا، فریڈا پنٹو، تارا ایماد، لوسی ہیل، شرین سٹون، سلمیٰ ابو ضیف، سونم کپور اور دیگر موجود تھے۔
تقریب میں بالی وڈ ہیروئن اور امریکی ڈرامہ سیریز کوانٹیکو کی سٹار اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لبنانی ڈیزائنر نکولس جبران کا لباس پہن رکھا تھا۔
ہالی وڈ کی مشہور فلموں ’سن سٹی‘ اور ’فانٹاسٹک فور‘ کی اداکارہ ایلبا نے تقریب میں شرکت کے لیے مشرق وسطیٰ کے ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کرنے کو ترجیح دی۔
اداکارہ ایلبا نے لبنانی ڈیزائنر ایلی صعب کا تیار کردہ گاؤن پہن کر تقریب میں شامل ہوئیں۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تو ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے والے فلمی ستارے سعودی ڈیزائنرز کے ملبوسات میں نظر آئے۔
ہالی وڈ کی نامور اداکارہ شیرون سٹون، بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، ہدایتکار اولیور سٹون اور امریکی فلموں میں نام کمانے والی پریانکا چوپڑا نے منفرد سٹائل اور ملبوسات میں ریڈ کارپٹ کو رونق بخشی۔
برازیل سے تعلق رکھنے والی سپر ماڈل الیسنڈرا ایمبروسیو نے جدہ کے ایک ڈیزائنر یوسف اکبر کا نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا، اور ساتھ ہی سونے کا کڑا اور اس سے میچنگ ٹاپس پہن رکھے تھے۔