عمران خان سے متعلق فیصلہ پاکستان کی عدالتوں نے کرنا ہے، امریکا نے واضح کردیا

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کی عدالتوں نے کرنا ہے۔ ان کے کیسز ملکی آئین اور قوانین کے مطابق ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کے لیے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور امریکی کانگریس ارکان کے عمران خان سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر جیونیوز کو تحریری جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کی رہائی کے لیے جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا

جیونیوز کو دیے گئے تحریری جواب میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے اراکین نے جو خط و کتابت کی ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

ترجمان کی جانب سے دیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق امریکا اور پاکستان کے تعلقات کا اہم حصہ ہیں، ہم پاکستان میں جمہوری اصولوں، آئینی وانسانی حقوق کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ انسانی حقوق سمیت دیگر نکات پر پاکستانی حکام سے باقاعدگی سے رابطہ رہتا ہے، ہم پاکستان سے بھی دنیا بھر کے ممالک کی طرح رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے اراکین سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے دوبار صدر جوبائیڈن کو خط لکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’پھر کہتا ہوں عمران خان کو رہا کرو‘، امریکی ایلچی نے پاکستانی چینل کو ٹیگ کیوں کیا؟

اس کے علاوہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نامزد ہونے والے رچرڈ گرینل بار بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے