رمضان المبارک کا مہینہ ابھی کئی ہفتے دوری پر ہے تاہم بڑی تعداد میں لوگ ابھی سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ رمضان المبارک کب شروع ہورہا ہے اور عید الفطر کب ہوگی۔ اس حوالے سے درست معلومات رویت ہلال کمیٹی ہی فراہم کرے گی تاہم فلکیات کے ماہرین قبل از وقت اندازے لگانا شروع کردیتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 2025 میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری بروز جمعہ یا یکم مارچ بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس طرح پہلا روزہ یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوسکتا ہے۔ جبکہ عیدالفطر کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ یا 30 مارچ بروز اتوار کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں پاکستان میں عید الفطر عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر کو منائے جانے کا امکان ہے۔