اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج  کے کیس کی سماعت کی، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید او واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جب کہ عامر کیانی کو اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کردیا گیا۔

دوران سماعت۔، فیصل جاوید کی جانب سے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی۔ عدالت نے غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی اور درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور فیصل جاوید خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 2022 میں اسلام آباد کے تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قل ازیں، ان کے مختلف مقدمات میں وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی