یونس خان افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونس خان کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔

یونس خان چیمئینز ٹرافی میں افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور کام کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق یونس خان کو صرف چیمئینز ٹرافی کے لیے مینٹور مقرر کیا گیا ہے اور وہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس ایونٹ سے قبل افغان ٹیم میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:یونس خان نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل پھر جیتنے کی امید ظاہر کردی

یاد رہے کہ یونس خان نے اس سے قبل 2022 میں افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کےطور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp