’پلیز مجھے پاس کردیں‘، طالبعلم نے امتحانی کاپی میں ایک ہزار روپے کا نوٹ رکھ دیا

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امتحان میں پاس ہونے کے لیے طلبا و طالبات جہاں نقل کا سہارا لیتے ہیں وہیں تعلیمی بورڈز میں جان پہچان کی بنیاد پر پاس ہونے کی کوشش بھی کی جاتی ہے، تاہم کراچی کے ایک طالبعلم نے اس حوالے سے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

کراچی کے ایک انٹرمیڈیٹ لیول کے طالبعلم نے امتحانی کاپی میں ایک ہزار روپے کا نوٹ رکھ کر ساتھ ہی یہ تحریر لکھ دی کہ پلیز مجھے پاس کردیں۔ ’میری گنجائش ایک ہزار روپے دینے کی ہی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں اب پاسنگ اور گریس مارکس کتنے ہوں گے؟

چیئرمین انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ شرف علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کچھ طلبا و طالبات نے جوابی کاپی پر صرف گانے، کہانیاں اور سوالنامہ ہی لکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں نے چیئرمین بورڈ کا چارج لیتے ہی نتائج کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں ماہر مضامین کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ ایک پرنسپل کنونیئر ہیں۔

شرف علی شاہ نے کہاکہ طلبا و طالبات کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی، ہم نے اس حوالے سے ایک شکایتی سیل بھی بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں تعلیمی بورڈز مارکنگ سسٹم ختم کرکے گریڈنگ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں؟

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ بورڈف کراچی کے تحت گیارہویں جماعت کے نتائج آنے کے بعد طلبا و طالبات اور والدین سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد بورڈ نے ایسا کرنے والے طلبہ کے لیے اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد کمی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلپائن اور انڈونیشیا میں 7.4 شدت زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ ٹل گیا

امریکی صدر ٹرمپ کا جنگیں ختم کرانے کا دعویٰ7، کتنی حقیقت، کتنا فسانہ؟

نوبیل امن انعام 2025 آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی

اقوامِ متحدہ کا غزہ کے لیے 60 روزہ ہنگامی امدادی منصوبہ تیار

محمود عباس کا اسرائیلی امن کارکنوں سے ملاقات میں امن کی بحالی پر زور، فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ

ویڈیو

 ’حاضر سکھر‘: ذیشان بلوچ خاموش خدمت کی نمایاں پہچان

ذہنی مرض کو توہمات یا پاگل پن سے جوڑنا اپنے پیاروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، ڈاکٹر مودت رانا

اسلام آباد خوش منظر یا بد صورتی کا شکار شہر؟

کالم / تجزیہ

پاک سعودی عرب معاہدہ: طاقت کے توازن کی نئی تعبیر

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر