خیبرپختونخوا: 600 مزید ڈاکٹر بھرتی کرنے، عمر کی شرط میں نرمی کا فیصلہ

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے محکمہ صحت میں طویل عرصے سے خالی مینجمنٹ کیڈر کی 248 اسامیوں کو پر کر کے دیرینہ مسائل حل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

علاوہ ازیں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ صوبے میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 600 ماہر ڈاکٹروں کی بھرتی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: 2024 میں علی امین گنڈاپور حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟

صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کارروائی نہ کیے جانے کے سبب یہ اسامیاں برسوں سے خالی پڑی تھیں۔

درخواست دہندگان کے لیے عمر میں نرمی

صحت احتشام خان ایڈووکیٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اشتہار میں عمر کی جو حد 32 سال مقرر کی گئی ہے اس میں 5 سال کی نرمی کی جائے گی۔ اس ترمیم سے 32 سال سے زیادہ عمر کے ڈاکٹر ان آسامیوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

بھرتی کو تیز کرنے کے اقدامات

ڈپٹی سیکرٹری صحت اور متعلقہ سیکشن افسران کو ان آسامیوں کو فوری طور پر پبلک سروس کمیشن کو بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

مشیر صحت نے صوبے بھر کے ماہر ڈاکٹروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے ان کی اسپیشلسٹ کیڈر میں منتقلی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انتظامی مسائل کا حل

مشیر صحت احتشام خان نے گریڈ 17 کے جنرل کیڈر کے ڈاکٹروں کی سنیارٹی لسٹوں کے دیرینہ مسئلے پر بھی توجہ دی۔ انہوں نے تمام کیڈرز میں ڈاکٹروں کی ترقی کے لیے ورکنگ پیپرز تیار کرنے اور پبلک سروس کمیشن میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

کے پی میں ڈاکٹروں کے چیلنجز اور صحت کی دیکھ بھال کا بحران کے پی  میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام شدید مالی بحران کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں مالیاتی نظم و ضبط کا نفاذ، بیرون ملک علاج سمیت نئی گاڑیوں پر پابندی

صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے حکومت کے عملی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے اسامیوں کو پر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹروں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp