عرب ممالک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عمران خان کی لاتعلقی کا اعلان

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے عرب ممالک سے متعلق پروپیگنڈے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کرتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی امارات کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری پر بھی اہم بات چیت

 میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے مسائل اور حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے مذاکرات کی حامی بھری۔

کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کے لیے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے جو اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔

مزید پڑھیے: متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کیسے اور کہاں سے بنے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ پروپیگنڈا اکاؤنٹ سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے اہم ہدایات جاری کی ہیں، عمران خان نے بشریٰ بی بی و شہدا سے متعلق پروپیگنڈا والےسوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت